پشاور،18جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے بدھ کو آئین کے آرٹیکل 112 کی شق 1 کے تحت صوبائی اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کر دیئے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے منگل کو گورنر حاجی غلام علی کو صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ بھیجا تھا۔