پشاور،26 جنوری(اے پی پی): گورنر ہاؤس پشاور میں نگران صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری آج منعقد ہوئی جس میں نگران صوبائی حکومت کے 14 ارکان نے بحیثیت صوبائی وزراء اپنے عہدے کاحلف اٹھایا۔گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزراء سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔نگران وزیراعلٰی محمد اعظم خان بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔
بحثیت نگران صوبائی وزیر حلف لینے والوں میں عبدالحلیم قصوریہ، سید مسعود شاہ، حامد شاہ، ایڈووکیٹ ساول نذیر، بخت نواز، فضل الہی، عدنان جلیل، شفیع اللہ خان، حاجی غفران، خوشدل خان ملک، تاج محمد آفریدی، محمد علی شاہ، جسٹس(ر) ارشاد قیصر اور شاہد خان خٹک شامل ہیں۔گورنر خیبرپختونخواہ حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزراء کو مبارکباد دی اور انکے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب میں چیف سیکرٹری ڈاکٹرشہزادبنگش، انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری،کمشنر پشاور ریاض محسود، انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔