ہری پور؛  شادی  کی تقریب  میں ہوائی فائرنگ سے  تین خواتین شدید زخمی

28

ہری پور،08 جنوری (اے پی پی): تحصیل غازی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے تین خواتین شدید زخمی ہو گئی ہیں ،جنہیں طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال  منتقل  کر  دیا   گیا ہے ۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر کے دولہا اور فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرنے کے لیئے کارروائی شروع کر دی ہے ۔