سیالکوٹ۔6فروری (اے پی پی):پاکستان میں تعینات جمہوریہ آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوونے تاجر برادری سے بات چیت کے لیے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ ایس سی سی آئی کے صدر عبدالغفور ملک نے سفیر کوسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آمد پر خوش آمدید کہا اور براہ راست کاروباری روابط کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ سیالکوٹ چیمبرآف کامرس ایک تجارتی وفد آذربائیجان بھیجے گا۔ آذربائیجان کے سفیر نے ایس سی سی آئی کی کامیابیوں کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کے لیے ترجیحی تجارتی معاہدے کا اعلان کیا۔ انہوں نے توانائی، صحت اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کی تجویز پیش کی اور کہا کہ آذربائیجان سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے اور چاول، مارشل آرٹس اور آلات جراحی جیسی مصنوعات کے لیے ایک بہترین مارکیٹ ہے۔ سفیر نے تجارتی وفد کے دورے کے دوران عوام سے عوام کے روابط بڑھانے اور کاروباری رابطوں کو یقینی بنانے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔