الخدمت فاؤنڈیشن  کے اہلکار، زلزلہ کے بعد امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے ترکیہ پہنچ گئے

14

پشاور، 13فروری(اے پی پی): الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر عبدالشکور اور ضلع پشاور کے جنرل سیکرٹری انجنیٸر افتخاراحمد، ترکی میں المناک زلزلہ کے دو روز بعد ہنگامی طور پر ترکیہ پہنچ گئے جبکہ پشاور، لاھور، کراچی اور ملک کے دیگر علاقوں سے سرچ اور ریسکیو میں مہارت رکھنے والے 47 تجربہ کار رضاکاروں کی ٹیم بھی ترکی پہنچ گٸی ہے جہاں اس وقت دنیا بھر سے عالمی امدادی ٹیموں پر مشتمل مرکزی ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے، اس وقت دنیا بھر سے 120ممالک کے 7000سے زائد تجربہ کار رضاکار امدادی سرگرمیوں میں شامل ہیں۔

 الخدمت فاونڈیشن کو انٹرنیشل سرچ اینڈ ریسکیو کے اس مرکزی آپریشن میں شامل کر لیا گیا ہے جنہیں کوڈ نمبر10الاٹ کرکے زلزلہ سے شدید متاثرہ علاقے میں سرچ اور ریسکیو کی ذمہ داری سونپ دی گٸی ہے۔

الخدمت کی ریسکیو ٹیمیں اس وقت مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ڈاٸریکٹر فضل محمود کی نگرانی میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

 دوسری طرف ترکی میں موجود الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر میاں عبدالشکور نے کہا ہے کہ الخدمت فاونڈیشن  پاکستان کے اندر اپنے وسائل کو متحرک کرنے کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور تارکین وطن سے بھی اپیل کی ہے کہ  وہ  ترکیہ اور شام کے متاثرین کے لیے امدادی کاموں میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں زلزلہ، سیلاب اور دیگر قدرتی سانحات میں ہمیشہ ترک حکومت، فلاحی اداروں اورعوام نے بڑھ چڑھ کر نہ صرف امداد کی بلکہ عملی طور پر بھی پاکستان آکر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور اب ترکی کےعوام کو آزماٸش کی اس مشکل گھڑی میں ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومت پاکستان اور الخدمت فاونڈیشن ترکی کے زلزلہ متاثرین کو ہرممکن ریلیف کی فراہمی کے لٸے تمام دستیاب وسائل اور رضاکاروں کی افرادی قوت استعمال کرنے میں پیچھے نہیں رہیں گے۔

الخدمت فاونڈیشن ڈاکٹروں اور طبی عملہ پر مشتمل ٹیمیوں کے علاوہ امدادی سرگرمیوں میں مہارت رکھنےوالے تربیت یافتہ رضاکاروں کی مزید ٹیمیں بھی ترکی روانہ کرے گی اور آزماٸش کی اس مشکل گھڑی میں ترکی اور شام کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔