اوکاڑہ؛بانی مغلیہ سلطنت ہندوستان ظہیر الدین بابر کی 540ویں سالگرہ تقریب  منعقد

13

اوکاڑہ،19فروری(اے پی پی ):انجمن مغلیہ ویلفیئراتحاد کے زیر اہتمام سٹی پریس کلب اوکاڑہ میں  بانی مغلیہ سلطنت ظہیرالدین محمدبابرکی  540ویں سالگرہ  کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ظہیر الدین بابر خدا ترس شخصیت، دین اسلام کی اساس پر پورا اترنے والا ایک بہترین مسلمان تھا، ان کی تاریخی حکمرانی کی بنا پر ہی برصغیر میں مغل حکمرانی کے ساڑھے تین سو سال مکمل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اس دور میں بھی عظیم ظہیرالدین بابر جیسے حکمران کی وطن عزیز کو اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغل قوم کا شمار دنیا کی باصلاحیت ترین قوم میں ہوتا ہے انشاء اللہ ہم اپنے اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی قوم کے فرد کی فلاح و بہبود کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔

تقریب میں انجمن مغلیہ ویلفیئر اتحاد اوکاڑہ کے صدر حاجی محمدیونس، غلام صابر مغل ایڈووکیٹ،باؤ محمد اکرم نےبانی مغلیہ سلطنت ظہیر الدین محمدبابرکی 540ویں سالگرہ کاکیک  کاٹا۔ اس موقع پر محمد منشاء مغل،مرزافدا حسین، طارق مجیمغل ،مرزاشاہد بیگ،شہباز مغل،مرزا خالد ،حافظ محمد شفیق،غلام مصطفی مغل جی، محمدامین، مرزا سعید۔مرزا محمد یونس، مرزاخالدمحمود،مرزا محمداشفاق اور ندیم اقبال بھی موجود تھے۔