اوکاڑہ؛ کار اور رکشہ میں تصادم،2 افراد جانبحق ، 2 خواتین زخمی

18

اوکاڑہ،23فروری (اےپی پی):  فیصل آباد روڈ نعمت بناسپتی مل کے قریب کار اور رکشہ میں تصادم کے نتیجہ  میں رکشہ پر سوار 2 افراد جانبحق ہو گئے جبکہ 2 خواتین زخمی ہو گئی ہیں ۔

 اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ریسکیو موٹر بائیکس اور 2 ایمبولینسز فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل  کیاجبکہ نعشوں کو ضروری کارروائی کرنےکے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا ۔جانبحق ہونے والوں کی شناخت گلزار محمد ولد شفیع (57 سال تقریباً) اور محمد افتخار ولد گلزار محمد (23 سال تقریباً) سکنہ سدرہ غفور ٹاؤن اوکاڑہ کے  ناموں سے ہوئی ہے۔