اوکاڑہ،18فروری )اے پی پی):انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ(IWMI) پاکستان کی طرف سے ضلع اوکاڑہ میں انٹیگریٹڈ آبی وسائل کے انتظام کے لیے صنفی مساوات اور سماجی شمولیت پر دورزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ورکشاپ میں ڈاکٹر عبدالرحمن چیمہ، ریجنل ریسرچر – واٹر گورننس اور ادارہ جاتی ماہر، IWMI پاکستان نے خیرمقدمی نوٹ دیا اور پاکستان کے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات اور اس کے پانی اور زراعت کے شعبے پر کیسے اثر انداز ہو رہے ہیں اس پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح IWMI پاکستان FCDO کے فنڈڈ واٹر ریسورس اکاؤنٹیبلٹی ان پاکستان (WRAP) پروگرام کے مطابق آبی نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے ضلع اوکاڑہ میں واٹر گورننس کو بہتر بنائے گا، جس سے پانی کی بہتر دستیابی ہو گی۔ زرعی، صنعتی، میونسپل اور گھریلو شعبے مستفید ہونگے۔ورکشاپ میں کنول وقار ریسرچر لیڈ ٹرینر تھیں۔ ورکشاپ میں بایڈمنسٹریشن (TMA)، میونسپل کمیٹیوں، سیلینیٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، یونیورسٹی آف اوکاڑہ اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد (سب کیمپس دیپالپور) کے طلبا نے شرکت کی۔