اوکاڑہ،27فروری (اے پی پی): پاکستان مسلم لیگ ن کے ہزاروں کارکنان مریم نواز کا خطاب سننے کے لئے گاڑیوں کے قافلہ شکل میں ساہیوال روآنہ ہوئے۔ قافلے کی قیادت مسلم لیگی قائدین نے کی ۔ سابق ارکان اسمبلی سمیت ایم ایس ایف کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔