اوکاڑہ: حضرت کرماں والا شریف کی57ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا انعقاد

85

اوکاڑہ ،28فروری (اے پی پی): حضرت کرماں والا میں پیر سید محمد اسماعیل علی شاہ بخاری مرحوم کے57ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا عرس کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی جانب سے 28 فروری کو ضلع بھر میں لوکل تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔حضرت کرمانوالہ کے سالانہ عرس کے موقع پر دربار شریف کو برقی قمقموں سے سجایا گیااوراندرون اور بیرون ملک سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین نے شرکت کی جبکہ مریدین جوق در جوق ٹولیوں کی شکل میں درود شریف کا ورد کرتے دربار شریف کے احاطہ میں داخل ہوئے۔ عرس میں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے سیکیورٹی کے لئے تین پوائنٹس پر چیکینگ کے علاوہ بیریر لگائے گئے ہیں۔

دربار میں داخل ہونے والے زائرین کی واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر سے چیکنگ کی گئ اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی دربار شریف کی سیکیورٹی  کو مانیٹرکیا گیا۔ عرس کے آختتام پرشرق پور شریف کے گدی نشین پیر ابوبکر نے عالم اسلام کے مظلوم  مسلمانوں کی ترقی ، ملکی سالمیت خوشحالی ،امن کے لیے خصوصی دعائیں کروائیں انھوں نے پاکستان کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے پاکستان میں اسلام کا بول بالا فر مائے۔