اوکاڑہ،22فروری (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حق نواز کی سر براہی میں لئے گیے ایکشن کے دوران 2 گاڑیوں پرچھاپے مار کر تقریبا 500 کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت قبضہ میں لے لیا گیا اور 7 افراد کو پولیس کے حوالہ کیا تھانہ اے ڈویژن میں ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حق نواز نے کہا کہ مردہ مرغیوں کا گوشت مبینہ طور پر تکہ شاپس، ہوٹل، شوارما شاپس پر سپلائی کرنے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرڈاکٹر ذیشا ن حنیف کی ہدایات پر ضلع بھر میں خصوصی ٹیموں کو متحرک کیا جا چکا ہے جو کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ،ناقص گوشت کی سپلائی کے مکرو دھندہ میں ملوث افراد کے خلاف خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔