اٹک، 14فروری (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا نے فوارہ چوک اٹک میں سستا آٹے کے سیل/ٹرک پوائنٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے ٹرکنگ پوائنٹ پر آٹے کے خریداروں کو آٹا کی فراہمی کا جاٸزہ لیا اور شہریوں سے گفتگو کی۔
ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو تیز رفتاری سے آٹا کی فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو ہدایت جاری کی کہ بلاوجہ شہریوں کو انتظار نہ کروایا جائے۔انہوں نے کہا کہ سبسڈائز آٹا کے معیار میں کمی بیشی پر متعلقہ فلور ملز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے آٹا سیل پوائنٹ پر سرکاری افسر کی غیر موجودگی پر سخت کارروائی کا حکم دیا۔