اے سی کی زیر صدارت مردم شماری کے حوالہ سے کوارڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد

18

نوشہرہ ورکاں 27 فروری (اے پی پی):  نوشہرہ ورکاں تحصیل میں مردم شماری کے حوالہ سے کوارڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ زیرصدارت اسسٹنٹ کمشنر منعقدہوئی۔ جس میں ڈی ایس پی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن، کوارڈینیٹرسمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں مردم شماری کے دوران کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔ اس موقع پر کوارڈینیٹر احسان اللہ نے بتایا کہ عملہ میں سامان تقسیم کردیاگیا ہے۔ مردم شماری کا ڈور ٹو ڈور عمل یکم مارچ سے شروع ہوگا۔ اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں میاں اظہرطارق وٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ باہمی تعاون سے مردم شماری کو کامیاب کیاجاسکتاہے کیونکہ مردم شماری کے تنائج سے ملک و قوم کی ترقی کیلئے منصوبہ بندی کی جاسکتی ہے۔عوام الناس میں مردم شماری کی آگاہی کے سلسلہ میں مساجد میں اعلانات کروائے جائیں گے۔ نمبرداروں اور چوکیداروں سے بھی معاونت لی جائے گی۔ پٹواری اپنے سرکل میں مردم شماری کی ٹیموں کا ساتھ دیں گے۔