بلوچستان میں این اے 265 کی ضمنی الیکشن سمیت تین قسم کے انتخابات منعقد ہونے جارہے ہیں ،صوبائی الیکشن کمشنر فیاض حسین مراد

23

کوئٹہ,8فروری  (اے پی پی):صوبائی الیکشن کمشنر فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں این اے 265 کی ضمنی الیکشن سمیت تین قسم کے انتخابات منعقد ہونے جارہے ہیں ،بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کی خالی مخصوص نشستوں 56 یونین کونسلز انتخابات ہونے جارہے ہیں،کل بلدیاتی حکومتوں کے صوبے کے 30 اضلاع کے چیئرمین وائس چیئرمین کا انتخابات ہونگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی الیکشن کمشنر کی این اے 265 کوئٹہ 2 میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے میڈیا  سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ  این اے 265 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی آخری تاریخ ہے، سو کاغذات نامزدگی وصول کئے  اور چار امیدواروں نے جمع کرایا ہے،انہوں نےکہا کہ این اے 265 میں 393 پولنگ اسٹیشن ہیں چار لاکھ سے اوپر ووٹرز ہیں ،این اے 265 پر عدالتی اسٹے سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن کی لیگل۔ٹیم جائزہ لے رہی ہے،ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن پوری طرح تیار ہے،کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے صوبائی حکومت نے کمیٹی تشکیل دیدی ہےصوبائی حکومت شہری و دیہی علاقوں کا تعین کرے گی اس کے بعد ہم حلقہ بندی شروع کردیں گے۔