بہاولنگر ، 15 فروری (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت واٹر سپلائی ، سیوریج ،سولڈ ویسٹ منیجمنٹ و مشینری سٹریٹ لائٹس ،پارکس اور مختلف اہم چوکوں اور پارکنگ ایریاز کی بہتری اور سڑکوں کی تعمیرات کے منصوبوں کی سائٹس کا معائنہ کیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے وائلڈ لائف پارک کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور وائلڈ پارک روڈ اور منچن آباد بائی پاس چوک کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کا کہنا تھا کہ شہر میں ایک ارب 39 کروڑ 95لاکھ 26 ہزار کی مجموعی لاگت سے بہاول نگر سٹی کی 5 اہم ترین سڑکوں ڈی سی آفس روڈ سے قائد قائد ملت روڈ،چشتیاں پھاٹک سے ڈگری کالج روڈ، ڈگری کالج روڈ سے کرمانوالہ چوک اور ہارون آباد روڈ اور جٹو والہ روڈ کی تعمیر کی جائے گی جس کے لیے متعلقہ کنسلٹنٹ فرم نے پی سی ون تیار کرکے لاہور بھجوا دیا ہے جبکہ اس کی ایڈمنسٹریٹو منظوری کے بعد کام کا آغاز کیا جائے گا۔