پشاور، 27فروری(اے پی پی): بی آر ٹی پشاور نے زو کارڈ کا نیا ڈیزائن متعارف کرا دیا ہے، نئے کارڈ کا رنگ زو پشاور کےبرانڈ کلر اور پاکستان کے قومی رنگ کی مناسبت سے سبز رکھا گیا ہے۔
ترجمان ٹرانس پشاور کیمطابق بی آر ٹی سٹیشنز پر زو کارڈز کی قیمت 300 روپے ہوگی،ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث، کارڈ کے پروڈکشن کی لاگت بڑھ گئی ہے۔ جس کے وجہ سے ادارے کو کارڈ کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑا،ابتدائی مرحلے میں 15 لاکھ زوکارڈز بنوائے گئے تھے، جن میں سے 4لاکھ کارڈ عوام کو مفت مہیا کئے گئے تھے ۔اب تک مجموعی طور پر 15 لاکھ کے قریب زو کارڈز جاری کئے جا چکے ہیں ۔
نئے کارڈ کے اجرا سے پرانے کارڈز متاثر نہیں ہونگے اور مسافر ان کو پہلے کی طرح ہی استعمال کر سکتے ہیں، تاہم کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔