تمام سرکاری ادارے ایس او پیزپرکے مطابق انسداد ڈینگی  لئے اقدامات اٹھائیں؛ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرمحمدذیشان حنیف کی انسداد ڈینگی کمیٹی اجلاس  میں  ہدایت

5

اوکاڑہ25فروری(اے پی پی): ڈپٹی کمشنرڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ ضلع میں انسداد ڈینگی اقدامات کی عملداری کے تمام ادارے ایس اوپیز کے مطابق  ذمہ داری نبھائیں اور ڈینگی کے خاتمہ کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہیں،  عوام الناس کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لئے  ویکٹر سرویلینس کےساتھ احتیاطی تدابیراختیار کرنے سے متعلق آگاہی دیناوقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور حکومت کی طرف سے طے شدہ ایس او پیز پر عملدر آمد کے لئے اقدامات ازحد ضروری ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے جائزہ اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نےزور دیتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی اقدامات کے لئےتمام ہسپتالوں کے وارڈز صفائی ستھرائی اور ادویات کی فراہمی کے  تحت فنکشنل رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ان ڈورآؤٹ ڈور ٹیمیں ایس او پیز کے مطابق کام جاری رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ جس دفتر سے ڈینگی لاروا پایہ گیا تو اس محکمے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ سرکاری محکموں کی جانب سے غیرذمہ دارانہ رویہ انسداد ڈینگی اقدامات میں بڑی رکاوٹ ثابت ہو سکتاہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ انٹا مالوجسٹ حافظ عبداللہ اور سی ڈی آفیسیر اصغر علی نے ضلع میں انسداد ڈینگی اقدامات ،ویکٹر سر و یلینس اور سرکاری اداروں کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔