نارووال،28فروری(اے پی پی):ڈپٹی کمشنرمحمداشرف نے کہاکہ ہےکہ پودالگاناصدقہ جاریہ ہے جس نے ایک پودالگایا اس نے جنت میں ایک درخت لگایا۔انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ کیمپلیکس میں اپنے دفتر کے لان میں محکمہ جنگلات کے زیراہتمام شجرکاری مہم کاآفتتاح کرتےہوئے کہی۔ایس ڈی اونارووال جنگلات آفتاب روف،ڈی آئی او احسان الحق چوہدری،رینج آفیسرغلام محی الدین ودیگر اس موقع پر موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر نارووال نےکہاکہ درخت انسانی زندگی کے لئے ناگزیرہونے کے ساتھ ساتھ ماحول کوخوشگواربنانے میں اہم کرداراداکرتے ہیں۔انہوں نے ایس ڈی او فارسٹ کوہدایت کی کہ وہ ضلع بھرمیں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے اورسرکاری دفاترکو سرسبزہ بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے فراہم کریں۔ایس ڈی او فارسٹ آفتاب روف نے اس موقع پرڈپٹی کمشنرنارووال کو بتایاکہ ضلع بھرمیں شجرکاری مہم کے تحت جنگلات،نہروں کے کناروں اورگزرگاہوں کے ساتھ ساتھ سرکاری وغیرسرکاری اداروں سمیت سکولز کالز میں 2لاکھ50ہزارپودے لگائے جائیں گے۔