جلالپورپیروالا؛ شہر اور گردونواح میں دھند کا راج، ٹریفک کی روانی متاثر

27

جلالپورپیروالا ،یکم فروری(اے پی پی ): شہر اور گردونواح میں دھند کا راج ہے ،دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے ۔ سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں،دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال ضرور کریں۔ دوسری  جانب ترجمان موٹروے پولیس  کے  مطابق موٹروے ایم فائیو جلالپور انٹرچینج ٹریفک کیلیے بند ہے۔