جلالپورپیروالا ،07 فروری(اےپی پی): جلال پورپیروالہ کی معروف روحانی شخصیت پیر میاں فتح محمد قادری کے آٹھویں عرس پر تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر گدی نشین صاحبزادہ میاں حسین احمد قادری ،صاحبزادہ میاں شعیب حسن قادری نے مریدین کے ہمراہ رسم چادر پوشی بھی ادا کی، گدی نشین صاحبزادہ میاں حسین احمد قادری، صاحبزادہ میاں شعیب حسن قادری نے مریدین سے اپنے خطاب میں کہا کہ اولیاء کرام کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ دنیا میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کرام کے بعد اولیاء کرام نے مخلوق خدا کو راہ حق دکھائی ہے ۔
تقریب میں میاں گل حسن قادری، علامہ محفوظ احمد، علامہ ظفر حسین ظفر فریدی ہاشمی،قاری اکرم سعیدی ،قاری رحیم بخش اویسی، قاری معشوق سعیدی، قاری فیاض حسن چشتی، قاری عابد حسین قادری ،قاری کاشف چشتی علامہ میاں طلحہ حسن قادری، میاں حافظ عبداللہ حسن،قاری غلام رسول نقشبندی،قاری اشرف چشتی،قاری نبیل نقشبندی، ملک اکرم کہنوں، رانا محمد رفیق سمیت مریدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔