جلال پورپیروالہ،17 فروری(اے پی پی ): امیر آباد کالونی میں آصف نامی شہری کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث گھر میں موجود5 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے بروقت آگ پر قابو پاکر گھر میں موجود مزید 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا قیمتی سامان محفوظ کرلیا، ریسکیو کے مطابق گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔