جلال پورپیروالہ؛یوم یکجہتی کشمیر پر شہریوں، مذہبی ،سیاسی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں

6

جلال پورپیروالہ،05 فروری (اے پی پی ):ملک بھر کی طرح جلال پورپیروالہ میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے شہریوں، مذہبی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں اور کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

 ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر شہری ہر محاذ پر کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے ،کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور ہماری شہ رگ پر عالمی طاقتیں مسلسل وار کر رہی ہے۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے عالمی برادری اور علمی حقوق انسانی کی تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں ۔