جیکب آباد؛ مردم شماری کی اہمیت بارے آگاہی کیلئے سیمینار کا انعقاد

21

جیکب آباد،28 فروری(اے پی پی ):  سیاسی سماجی، دینی،ٹریڈ اور قوم پرست تنظیموں کے شہری اتحاد جیکب آباد کی جانب سے مردم شماری سیمینار شہری اتحاد کے صدر  محمد اکرم کی صدارت میں ابڑو ہائوس میں منعقد ہوا۔

سیمینار سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ مردم شماری میں مستقبل کی منصوبہ بندی،این ایف سی ایوارڈ اور حلقہ بندیوں کیلئے اہم کردار ادا کرتا ہے اور مردم شماری سے اقتصادی منصوبہ بندی کی جاتی ہے

انہوں کے کہا کہ مردم شماری کی کامیابی کیلئے شہری اتحاد مہم چلائی گی۔

سیمینار سے شہری اتحاد کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اے جی انصاری ،سمال ٹریڈرز  کے احمد علی بروہی،پ ٹ الف کے مرکزی رہنما استاد انتظار چہلگری جاوید دہرپالی،ایس ٹی پی کے ضلعی صدر عبدالستارجاگیرانی محمد عمر سولنگی،محمدعمر سولنگی،جے یوآئی کے مولانا فدا احمد ڈول، حافظ میر محمد بنگلانی،ملت جعفریہ کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی ،پی پی کے رحمت اللہ کہوسو،سوشل فورم کے ایڈووکیٹ عبدالحی سومرو ،بی این پی کے گلاب خان مینگل،جسقم کے وارث خان جکہرانی وحید بروہی، نیشل پارٹی کے مختیار بلوچ،شاہد جوادی،ایس یو پی  کے فدا لکہن،پی ٹی آئی کے احسان علی سہاگ،ملت جعفریہ کے احسان علی شاہ ،اے پی سی کے محمد شہبان ابڑو ،جے یوپی کے رفیق احمد فخری،ف لیگ کے فدا لاشاری ،شہری رہنما استاد محمد عالم کہوسو عبد الفتاح ڈومکی، حاجی لکمیر چاچڑ،کلاتھ مرچنٹ کے گل حسن ٹالانی،صحافی زاہد رند،ہندو پنچایت کے روشن لال، کرسچن برادری کے پادری شیروں یوسف،اصلاح المسلمین کے عبد الوھاب کیہر،مزدور اتحاد کے امام بخش ابڑو ،گریوا کے عبدالرب اوڈہانو۔ہیومن رائیٹس کے خالد کٹبار،راہیل منگی،رشید جکہرانی اور دیگر نے خطاب کیا۔