خیرپور:فلاحی تنظیم کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر جاوید سموں کی ریٹائرڈ منٹ پر تقریب کا انعقاد

24

خیرپور۔22فروری(اے پی پی): فلاحی تنظیم ایم۔ایچ۔فاونڈیشن کے بانی فرحان مصطفی کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر جاوید سموں کی ریٹائرڈ منٹ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نواب علی وسان تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواب علی وسان نے کہا کہ دنیا ایک فانی ہے انسان ذات کی خدمت کرنا عبادت ہے میری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ انسانیت کی خدمت کی جائے تاکہ عوام کی داد رسی ہو اانہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز قوم کے ہیرو ہیں جنہوں نے کرونا جیسی وباءمیں اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر انسان ذات کی خدمت کی انہوں نے مزید کہا کہ انسان معاشرے کوجنم دیتا ہے زندہ معاشرے اور زندہ قومیں اپنے ہیرو کو یاد کرتے ہیں سندھ حکومت عوام کی بنیادی سہولیات دینے کے ساتھ ساتھ صحت کی سہولت فراہم کررہی ہے

تقریب سے نجی فارمہ کمپنی کے انچارج فرحان مصطفی نے کہا کہ نواب علی وسان وہ شخصیت ہے جنہوں نے برساتوں اور کرونا جیسی وباءمیں انسان ذات کی خدمت کرکے عوام کے دل جیت لئے تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر جاوید سموں ،ڈاکٹر محمد حسن ابڑو،ڈاکٹر آزاد لاشاری،ڈاکٹر کلسوم لاشاری،ڈاکٹر جعفرسومرو ،سول سرجن ڈاکٹر اعجاز سموں،ڈاکٹر کلیم اللہ میمن ودیگر نے خطاب کیا۔