رینالہ خورد؛ پیمانے کم نکلنے پرتین پٹرول پمپس کو جرمانے

14

رینالہ خورد،12جنوری(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر چودھری ضیااللہ چدھڑ نے اتوار کوتین پٹرول پمپس پرچھاپے مارے اور پمپس کے پیمانے چیک کیے، تینوں پٹرول پمپس کے  پیمانے کم نکلے، پٹرول پمپس مالکان عوام کوفی لیٹرمکمل قیمت وصول کرکے پٹرول کم دے رہے تھے جس پراسسٹنٹ کمشنر نے تینوں پٹرول پمپس کو 25ہزارروپے کے حساب سے مجموعی طور پر75ہزارپے جرمانے کرکے موقع پر وصول کیے اورمتنبہ کیاکہ آئندہ عوام کو کم پٹرول دیے جانے کی شکایت ملی توجرمانے کے ساتھ ساتھ مقدمات بھی درج کروائے جائینگے۔