زلزلہ متاثرین کی بحالی اور ان کی مدد کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں جائیں:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف

61

اوکاڑہ،10فروری )اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے اپنے پیغام میں اہلیان اوکاڑہ سے اپیل کی ہے کہ ترکی اور شام تباہ کن زلزلے سے ہزاروں افراد ہلاک جبکہ لاکھوں زخمی اور بے گھر ہوئے ہیں, مشکل کی اس گھڑی  میں ہم اپنے ترک اور شامی بھائیوں کی بحالی کے لئے مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی تمام مساجد ،تعلیمی اداروں اور دفاتر میں زلزلہ میں شہید ہونے والے افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی  ہے  اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں سے اپیل کی کہ ہر شخص ترک اور شامی بھائیوں کی مدد کے لئے آگے آئیں ۔