جوھراباد،06فروری ( اے پی پی ): ضلعی اانتظا میہ خوشاب کے زیراہتمام سرور شہید پارک جو ہر آ باد میں سانحہ پشاور مسجد کے شہداکی روح کے ایصال ثواب کیلئے گذ شتہ روز تقر یب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ڈاکٹر محمد حسان طارق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمدصہیب،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اشفاق رسول،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ،ڈی ایس پی محمد عباس،دیگر افسران کے علاوہ انجمن تاجران کے رانا سلیم الرحمن،خطیب جامع مسجد مولا نا اظہارالحسن،صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے شرکت کی۔سرور شہید پارک میں پشاور مسجد شہداء کی یاد میں پھولوں کے گلد ستے رکھے گئے،پھولوں کی پتیاں نچھا ور کی گئیں اور شمیعں روشن کی گئیں۔مولا نا اظہار الحسن نے شہداء کی روح کے ایصال ثواب،پاکستان کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعا کر وائی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ڈاکٹر حسان طارق اور تقریب کے دیگر شرکاء نے کے پی کے میں پولیس اور آرمی کے جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر اس دہشت گردی کے خلا ف اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔