سکھر؛ مسٹر اینڈ مسٹر جونئیر اوپن اینڈ فزیکل تن سازی مقابلے گیٹ شپ جیم نے اپنے نام کر لیا

74

سکھر،26فروری(اے پی پی):باڈ ی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مسٹر اینڈ مسٹر جونئیر سکھر اوپن اینڈ فزیکل2023تن سازی مقابلے کے انعقاد کیا گیاجس میں مسٹر سکھراور جونیئر مسٹر سکھر کے ٹائٹل کے لئے نوجوانوں کے درمیان تن سازی کے مقابلے ہوئے، جس میں سکھر اور روہڑی کے 7 ہیلتھ کلبوں کے 40 سے زائد نوجوانوں بلڈرز نے حصہ لیا۔

تقریب کے مہمان خاص سکھر کے نامور سماجی رہنماحاجی اعجاز بلوچ و ثاقب اعوان تھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں سکھر باڈ ی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر عدیل شیخ ، جنرل سیکریٹری محمد اکرم سومرو ، جوائنٹ سیکریٹر بابر علی خان ، عبداللہ میمن سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

اس موقع پر مہمان گرامی نے مسٹر سکھر (گیٹ شپ جیم) اور جونیئر مسٹر سکھر (گیٹ شپ جیم) مسٹر فزیکل کا ٹائٹل نام کرنے والے اور دیگر تن سازوںمیں انعامات تقسیم کئے۔

مہمان گرامی کا کہنا تھا کہ تن سازی کے مقابلے خوش آئند اقدام ہے ، سکھر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کا مقصد تن سازوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ، سکھر کے اندر اتنا اچھا مقابلہ ہوگا اور اتنے لوگ آئیں گے۔انہوں نے تن سازوںکو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔