سیالکوٹ؛خواجہ صفدر میڈیکل کالج  میں ریسکیو 1122کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشق کا انعقاد

9

سیالکوٹ،23فروری  (اے پی پی):خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ میں ریسکیو 1122نے ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی کے لیے فرضی مشق کا انعقاد کیاگیا۔ مشق کا مقصد کالج میں پڑھنے والے طالب علم اور اساتذہ و سٹاف کو  تربیت دینا تھا تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سب اپنی جانوں کو بچا سکیں۔

 فرضی مشق کے دوران آگ لگنے کی صورت میں بلڈنگ کے اندر پھنسے لوگوں کو بچانے کے علاوہ بلند عمارت میں پھنسے لوگوں کو نیچے اتارنا، آگ پر بروقت قابو پانے کا عملی نمونہ پیش کیا گیا۔

 ریسکیو 1122نے ریسکیو، واٹر ریسکیو اور فائر کے آلات کے نہ صرف سٹال لگوئے بلکہ ان آلات کو ایمرجنسی میں چلانے کا عملی نمونہ بھی پیش کیا۔ ریسکیو فرضی مشق کی اوور آل کمانڈ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے کی جبکہ آپریشنل کمانڈ ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد احسان، انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ ایمرجنسی آفیسر عرفان یعقوب، فیلڈ ہسپتال عبید اللہ اور فائر سیکٹر کی کمانڈ عدنان خالد خانریسکیو سیفٹی آفیسر نے کی۔ ریسکیو محافظین نے ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ کی قیادت میں حصہ لیا۔

اس موقع پر کالج کے پرنسپل حافظ ڈاکٹرعبدالستار نے ریسکیو کی اس کاوش کو سراہت  ہوئے  کہا کہ اس طرح کی فرضی  مشق کا مقصد یہ ہے کہ ہم آنے والے ایمرجنسی حالات کے لیے اپنے آپ کو تیار کریں اور ہمیں پتہ ہونا چاہئے کہ ہنگامی صورتحال میں ہمارا اگلا قدم کیا ہونا چاہیے۔انہوں نے ریسکیو ٹیم کا کامیاب فرضی مشق کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔