کراچی، 26 فروری (اے پی پی): شاعر حبیب جالب کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اتوار کو کراچی پریس کلبمیں جالب میلہ کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ حبیب جالب ایک انقلابی شاعر تھے، انہوں نے ہمیشہ اپنی شاعری میں غریب عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم اور ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائی۔ان کا کہنا تھا کہ تقریباً 30 برس بیت گئے لیکن جالب کو آج بھی یاد کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی شاعری کی وجہ سے کئی بار جیل بھیجا گیا۔
تقریب میں حبیب جالب کی شاعری اور ٹیبلوز بھی پیش کیے گئے۔