ملتان ،08 فروری(اےپی پی ): صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی نے ملتان ڈویژن کے کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کا ٹاسک سونپا ہے کمشنر انجینئر عامر خٹک،سیکریٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب غلام صغیر شاہد بھی موجود تھے اور سپیشل سیکریٹری، سپشلائزڈ ہیلتھ کئیر واجد علی شاہ،وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر رانا محمد الطاف ،ڈی سی ملتان عمر جہانگیر، ڈی سی خانیوال وسیم حمید، ڈی سی وہاڑی آصف حسین شاہ موجود تھے اور ڈویژن کی تحصیل کو فرٹیلائزرز سے پاک سبزیاں اگانے بارے ماڈل تحصیل بنانے بارے تجاویز طلب کی گئی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ محفوظ طریقے سے سبزیوں کی کاشت صحتمند نسل نو کیلئے اشد ضروری ہے اور انہوں نے کہا کہ زراعت ہماری معشیت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، زرعی پیدا وار میں اضافہ ہی ملکی معیشت کی حالت بہتر کر سکتا ہے کمشنر عامر خٹک نے کہا ملتان ڈویژن میں یوریا کی کوئ کمی نہیں ہے اور کہا کھاد،یوریا کی ملاوٹ, ذخیرہ اندوزوں، گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کررہے خالد کھوکھر نے کہا کہ یہ دھرتی ہماری ماں، ہمارا جینا مرنا ادھر ہے چئیرمن کسان اتحاد نے کہا کہ زراعت میں ریسرچ ملکی و معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔