حب، 28 فروری(اے پی پی ):عوام کو آٹے کی سرکاری نرخ پر فراہمی کے لیۓ وزیراعلئ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے صنعتی ضلع حب میں سستے آٹا کی فراہمی کے لیۓ سیل پوائنٹ قائم کیا گیا, سیل پوائنٹ پر سرکاری نر خ 75 روپے فی کلو کے حساب سے بیس کلو آٹے کا ٹھیلہ1510 روہے میں فراہم کیا گیا,اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان نے کہا کہ حب کی فلور ملیں سیل پوائنٹ کے لے آٹا فراہم کررہی ہے آئندہ چند روز میں شہر کے دیگر مقامات اور مضافاتی علاقوں میں بھی سیل پوائنٹس قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلئ کی ہدایت کے تحت عوام کو آٹے کی عدم دستیابی کی شکایات کا ہر ممکن ازالہ کیا جاۓ گا اور ضلعی انتظامیہ عوام الناس کو سستے اور معیاری آٹے کی فراہمی کے لیۓ پر عزم ہے جبکہ وزیراعلئ بلوچستان کی ہدایت اور رہنمائی کے مطابق آٹا بحران کے خاتمے کے لیۓ تمام وسائل بروۓ کار لاۓ جارہے ہیں۔