ملتان،06 فروری(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی سٹینڈز اور بغیر روٹس کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن،سیکرٹری آر ٹی اے رانا محمد محسن نے بغیر پرمٹ چلنے والی 50 گاڑیاں تھانہ بند کرادی غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر کی حامل کمرشل گاڑیوں کو بھاری جرمانے بھی کئے گئے ہیں۔سکائی ویز،کوہستان،ڈوگر ٹریولز،نیو خان،مدینہ،چیمہ،تھہیم برادرز اور شالیمار ٹریولز کی گاڑیاں بند کی گئیں ہیں۔
سیکرٹری آر ٹی اے رانا محمد محسن نے کہا وہاڑی چوک اور ڈیرہ اڈہ سمیت کسی مقام پر غیر قانونی سٹینڈز نہیں چلنے دینگے اور بغیر روٹ چلنے والی کمرشل گاڑیوں کے خلاف کارروائی کیلئے سخت ناکہ بندی جاری ہے اور کہا کہ بس کمپینوں کو مسافروں کیلئے بہترین سہولیات فراہم کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے اور حکومتی کرایہ نامہ کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔