عصر حاضر میں جدید تعلیم اور تحقیق کا میدان ہی آگے بڑھنے کی کلید ہے؛ کمشنرشعیب اقبال سید

8

اوکاڑہ ،14جنوری(اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ تعلیمی ترقی قوم کے عروج کی ضمانت ہے، عصر حاضر میں جدید تعلیم اور تحقیق کا میدان ہی آگے بڑھنے کی کلید ہے، ہمیں ایک روشن مستقبل کے لئے اپنی  تمام تر توانائیں تعلیم پرصرف کرنا ہوں گی  تاکہ ہم مستقبل کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے قابل ہو سکیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیڈٹ کالج اوکاڑہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ذیشان حنیف ،پرنسپل کیڈٹ کالج عامر رءوف بھی ان کے ہمرا ہ تھے کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کو پرنسپل کیڈٹ کالج اوکاڑہ عامر رءوف کی تعلیمی سر گرمیوں ،غیر نصابی سر گرمیوں میں حاصل کئے گئے اہداف ،ادارہ کی فکیلٹی ،سیکیورٹی سسٹم اور مستقبل کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کو اوکاڑہ میں کالج کے کیڈٹس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید  نے کہا کہ تعلیمی ادارے طالبعلموں کی تعلیم و تربیت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور اساتذہ ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں، بچوں کو عصر حاضر سے ہم آہنگ تعلیم دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں۔انہوں  نے کیڈٹس کی شاندار کار کردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور امید کا اظہار کیا وہ مستقبل قریب میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کردار ادا کریں گے۔