غذر؛ ونٹر سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر،یاسین جانباز نے مردوں اور خواتین کے آئس ہاکی مقابلے جیت لیے

20

غذر، 05 فروری(اے پی پی):ضلع  غذر کی بالائی تحصیل پھنڈر کے جمی جھیل پر جاری تین روزہ ونٹر سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ہو گئی۔ منفی بارہ درجہ حرارت میں  ہزاروں شائقین آئس ہاکی کے کھیلوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

 ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں خواتین کے مقابلوں میں یاسین جانباز نے پھنڈر ٹائیگر کو شکست دی جبکہ مردوں کے مقابلے میں بھی یاسین جانباز کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔                                                        فیسٹول سے لطف اندوز ہونے کے لیے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ روائتی لباس میں ملبوس عمررسیدہ افراد نے جھیل پر فٹ بال کھیلا اور دیسی بینڈ پر رقص بھی کیا۔