فیصل آباد؛ فوڈ سیفٹی ٹیموں کاشادی ہال/ مارکیز کا دورہ،50 کو اصلاحی نوٹس جاری ، ایک بند،32 کو 8 لاکھ کے بھاری جرمانے

10

فیصل آباد،یکم فروری(اے پی پی ):پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی ہدایات پرشہر بھر میں موجود شادی ہالز اور مارکیز کی چیکنگ کی، مہم کے دوران 86 شادی ہال/ مارکیز کا دورہ کیا،50 پریمیسز کو اصلاحی نوٹس جاری جبکہ 32 کو ضابطے کی خلاف ورزی پر 8 لاکھ 16 ہزار روپے کے بھاری جرمانے عائد کئے۔ایک یونٹ کی پروڈکشن کو انتہائی ناقص حالات ہونے پر فوری بند کرنے کاحکم جاری کیا جبکہ موقع سے 46 کلو بچا ہوا کھانا، 5کلو ممنوع کلر، 18 لیٹر ایکسپائر مشروبات، 33 کلو ایکسپائر پروڈکٹس، 46 لیٹر رنسڈ آئل، 27 کلو ممنوع مونو سوڈیم گلوٹامیٹ تلف کر دیا گیا۔