فیصل آباد ،22 فروری (اے پی پی ):فیصل آباد ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر فیصل آبادمیں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملاوٹ مافیا پر کاروائی جاری ،ریلوے اسٹیشن چوک کے قریب غیر قانونی گٹکا فروخت کرنے والی دوکانوں پرچھاپے, گٹکا برآمد ہونے پر 3 دکانوں کو مجموعی طور پر 75000 روپے جرمانہ عائد کیامزید براں موقع سےبھاری مقدار میں گٹکا قبضے میں لے لیا گیا۔دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیم کا سیف آباد میں واقع مرچ چکی پر چھاپہ , غیر میعاری اور ملاوٹی مرچوں کے نمونہ جات پر ملاوٹ ثابت ہونے پرمالک کے خلاف تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ درج نیز 1000 کلو سے زائد ملاوٹ شدہ مرچوں کو تلف کر دیا گیا۔