لاہور،16فروری(اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور انجینئر امیر مقام نے جمعرات کو یہاں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔اس موقع پرایس این جی پی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر علی جاوید ہمدانی نے مشیر کو جاری منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
ایم ڈی نے کہا کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ خطے میں قدرتی گیس فراہم کرنے والا صف اول کا ادارہ بننے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے صارفین سے قدرتی گیس کو کفایت شعاری سے استعمال کرنے کی اپیل کرتے ہیں، کیونکہ گیس کی بچت وقت کی اہم ضرورت ہے۔