محکمہ ایکسائز کی بڑی کارروائی، منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی

16

پشاور،07 فروری(اے پی پی): پشاور ایکسائز انٹیلیجنس بیورو نے اہم کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

 ایکسائز حکام کے مطابق ملزم میر حسن ولد کتب خان سے لاکھوں روپے مالیت کی 60 کلو گرام چرس برآمد ہوئی جس کے خلاف تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 ایکسائز عملے نےخفیہ اطلاع پر ارباب ٹاپو متنی پشاور میں کاروائی کی اور مخبر شدہ موٹر کار  سے دوران تلاشی (60 کلو گرام) چرس برآمد کرلی۔