محکمہ پولیس میں احتسابی عمل اہمیت کا حامل ہے، آر پی او ملتان

39

ملتان۔28فروری  (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر  ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں احتسابی عمل اہمیت کا حامل ہے،پولیس ڈیپارٹمنٹ ایک  ڈسپلن فورس ہے جس میں سزا و جزا کا تعین  قواعد و ضوابط کے مطابق کیا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار آر پی او نے اردل روم کے انعقاد پر کیا۔اس موقع پر انہوں نے ایک انسپکٹر ،8 سب انسپکٹر،4اسسٹنٹ سب انسپکٹر،2ہیڈ کانسٹیبل اور5 کانسٹیبلان کی اپیلوں کی سماعت کی ۔انسپکٹر طاہر عزیز کی  ایک سال انکریمنٹ روکے جانے کے خلاف اپیل کو منظور کیا گیا،سب انسپکٹرز خالد جاوید،حامد محمود،محمد سرفراز،آ صف محمود اور ثاقب نزیر کی اپیلوں کو منظور کیاگیا،سب انسپکٹرز  اقبال شاہ، محمد حنیف اور محمد نزاکت اقبال کی اپیلیں مسترد کی  گئی۔اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد اکرم،سیف الرحمان اور منیر احمد کی اپیلوں کو منظور کیاگیا،ہیڈ کانسٹیبل انور سعید کی  تنزلی عہدہ  کے خلاف اپیل کو منظور کر لیا گیا،کانسٹیبلز احمد رضا، محمد اسد، محمد شہباز،محمد اسد اور ابرار ارشاد کی اپیلوں کو بھی منظور کرلیا گیا۔