ملتان؛یوم یکجہتی کشمیر پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی، ریسکیو 1122 کی شرکت

14

ملتان، 5فروری (اے پی پی ): یوم یکجہتی کشمیر  کے حوالے سے ضلعی حکومت کی جانب سے کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ریسکیو 1122 نے بھی  شرکت کی ۔

ریلی کا انعقاد کمشنر عامر خٹک  کی سربراہی میں   کیا گیا۔ریلی کے دوران حاضرین نے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے لیے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ضلع بھر سے نکالے جانے جلوسوں کو ریسکیو 1122 ایمرجنسی کور فراہم کررہی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں،ایمبولینسز، فاٸر وہیکلز، ریسکیو وہیکل اور ریسکیو موٹر باٸیکس کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔

کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلیے ریسکیو سٹاف کچہری چوک سے نکلنے والی ریلی میں شریک ہوئے۔ریلی میں  بڑی تعداد میں ریسکیو سٹاف اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں اور  طالب علموں  نے شرکت کی۔