ملتان، 27 فروری (اےپی پی): انٹریونیورسٹی گرلز بیڈمنٹن چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل، فائنل آج پنجاب یونیورسٹی اور عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے درمیان کھیلاجائے گا۔ ہائرایجوکیشن کمیشن کی ہدایت پر ویمن یونیورسٹی ملتان کی زیر نگرانی ہونے والے چیمپئن شپ میں گذشتہ روز کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل کے فیصلے ہوئے پہلے کوارٹرفائنل میں پنجاب یونیورسٹی نے زکریا یونیورسٹی ک سٹریٹ سیٹ میں شکست دی، دوسرے کوارٹر فائنل میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کنیرڈ کالج یونیورسٹی کو تین صفر سے ہرادیا، تیسرے کوارٹرفائنل میں یوایم ٹی نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کو تین صفر سے شکست دی ، چوتھے کوارٹرفائنل میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان نے یونیورسٹی آف لاہور کو ایک سیٹ کے مقابلے میں تین سے شکست دی ، پہلاسیمی فائنل پنجاب یونیورسٹی اور اسلامیہ یونیورسٹی کے درمیان کھیلاگیا جو پنجاب یونیورسٹی نے ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے جیت لیااورفائنل میں جگہ بنائی جبکہ دوسرا سیمی فائنل یوایم ٹی اور مردان یونیورسٹی کے درمیان کھیلاگیا جومردان یونیورسٹی نے دو کے مقابلے میں تین سیٹ سےجیت لیا آج فائنل عبدالولی خان یونیورسٹی مردان اور پنجاب یونیورسٹی کے درمیان کھیلاجائے گا۔
اس موقع پر چیمپئن شپ کی فوکل پرسن ڈاکٹر میمونہ خان نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو معاشرے میں امن، رواداری، اعتدال پسندی کے فروغ اور طلباء کی کردار سازی کے لیے کھیلوں اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں کی سرپرستی کرنی چاہیے۔ ویمن یونیورسٹی ملتان کی طالبات کی تعلیم و تربیت میں کھیلوں کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی سرپرستی میں غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کی حمایت اور مزید مضبوطی جاری رکھیں گے۔