ملتان07 فروری (اےپی پی):ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے جنرل بس سٹینڈ سمیت مختلف اسٹینڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے کی سربراہی میں پختہ تعمیرات مسمار کرکے سامان ضبط کرلیا گیا۔سیکرٹری آر ٹی اے رانا محمد محسن نے آپریشن کے دوران نادہندگی پر متعدد دکانیں بھی سربمہر کردیں اور آپریشن کے دوران غیر قانونی مارکیٹ بھی سیل کردی گئی۔
قبل ازیں آپریشن کے دوران نادہندگان کو جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ سیکرٹری آر ٹی اے نے بتایا کہ تجاوزات مافیا ختم کرکے جنرل بس سٹینڈ کی خوبصورتی بحال کرینگے جبکہ غیر قانونی بس و ویگن اڈوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔