ملتان ،18 فروری (اے پی پی ): ملتان سلطان کے کوچ مشتاق احمد نے کہا کہ آج لڑکے بہت اچھا کھیلے اور کہا ملتان کی بہترین فیلڈنگ سے دوسری ٹیم پر پریشر پڑا ہوا ہے اور انہوں نے کہا کہ روسو ایسا کھلاڑی ہے وہ دلیر ہے آوٹ ہونے سے نہیں ڈرتا چانس لیتا ہے مشتاق احمد نے کہا کہ روسو پریشر دوسری ٹیم کو دیتا ہے اور کہا احسان اللہ نے بابر جیسے بڑے کھلاڑی کو آوٹ کیا جو اسکی ڈریم وکٹ ہے اور کہا اسامہ میر نے اپنی فٹنس پر بہت کام کیا ہے اور کہا بابر کے خلاف پلان تھا اسے فل لینتھ بال کرکے آوٹ کرنا ہے اور انہوں نے کہا کہ حارث اور سائم ایوب نے جیسے بیٹنگ کی یہ پاکستان وائٹ بال کرکٹ کے لیے بہت اچھی بات ہے اور کہا پلان کو کامیاب کرنے میں رضوان کا بھی بہت اہم کردار ہے اور کہا احسان اللہ کی گزشتہ 6 ماہ سے فٹنس پر کام ہو رہا ہے ملتان سلطان کے کوچ نے مزید کہا کہ فرینچائز کرکٹ میں سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ نئے لڑکے بڑی پلیئرز کے ساتھ ٹائم گزارتے ہیں اور سیکھتے ہیں اور کہا ملتان کی کنڈیشن پر مسلسل میچ کھیلنے سے ملتان سلطان کو کنڈیشن کا ایڈوانٹیج مل رہا ہے پشاور زلمی کے جارحانہ انداز کے بیٹر محمد حارث نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میرا رن آوٹ جو ہوا اس میں میری اپنی غلطی تھی اور کہا رن آوٹ ہونا میچ کا ٹرنگ پوائنٹ تھا اور کہا کہ اگر رن آوٹ نا ہوتا تو ٹیم کے لیے ٹارگٹ آسان بنا سکتا تھا اور انہوں نے کہا کہ مس فیلڈنگ اور نو بالز کرنے والے کھلاڑیوں کو پچھلے میچ میں جرمانے ہوئے تھے اور کہا ہم اپنی فیلڈنگ پر مزید کام کریں گے محمد حارث نے کہا کہ کراچی کی نسبت ملتان کی پیچ ٹی 20 کے حساب سے تیز ہیں اور کہا کوشش تھی کہ ملتان کو 190 کے اندر قابو کر لیں۔