ملتان،07 فروری (اےپی پی): ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے شاہ شمس پارک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ترقیاتی کاموں کاجائزہ لینے کےبعد پارک میں جاگنگ ٹریک، ٹوائلٹ بلاک کو بہتر کرنے کے احکامات جا ری کر دئیے۔ پارک میں گاڑیوں کے لئے شیڈ بنانے کے لئے بھی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارکوں میں لینڈ سکیپنگ کو بہتر کیا جائے اور شہریوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ بچوں کے جھولوں کو محفوظ بنایا جائے۔پارکوں میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ پارکوں میں موجود سامان کی حفاظت کے لئے سکیورٹی کو بہتر بنایا جائے۔