ملتان،13فروری(اے پی پی):پی ایس ایل میلے کے پیش نظر شہر اولیاء کو سجا دیا گیاہے اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش مکمل کرلی گئی ہے۔ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی گزشتہ 10یوم کی محنت رنگ لے آئی ہے اور کرکٹ اسٹیڈیم، روٹ اور پارکنگ ایریا کی مثالی صفائی کردی گئی ہے۔
صفائی سے کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے تمام اسٹینڈز نکھر گئے ہیں اور اسٹیڈیم کی ٹائلٹس، انٹری گیٹس اور بیرونی ایریا کی بہترین صفائی کردی گئی ہے جبکہ فاطمہ جناح کالونی میں گاڑیوں کی پارکنگ کے مربوط انتظامات کئے گئے ہیں اور نواں شہر سے کرکٹ اسٹیڈیم تک پورے روٹ کو چمکا دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ بوسن روڈ سے ڈی ایچ اے تک روٹ کی بھی بہترین صفائی ستھرائی کردی گئی ہے۔22 فروری تک اسٹیڈیم، روٹ اور پارکنگ ایریا کی صفائی روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی۔ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز دن اور رات کے اوقات میں صفائی کے لئے شفٹوں میں کام کریں گے۔