موسمیاتی تبدیلی پاکستان کےلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے؛تنویر اقبال تبسم

35

ملتان، 06 فروری(اے پی پی ): سیکرٹری سروسز جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کےلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے،جس کے مضر اثرات سے فصلوں کی پیداوار بری طرح متاثر ہورہی ہے،بھرپور شجرکاری کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سےبچا جاسکتا ہے۔

یہ بات انہوں  نے آج جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں جیکو رانڈا کا پودا لگانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سیکرٹری سروسز جنوبی پنجاب نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے حال ہی میں پاکستانی کو شدید بارشوں کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے ملکی معیشت پر بہت برے اثرات مرتب ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ موسم بہار میں جنوبی پنجاب میں وسیع شجرکاری کا پلان تیار کیا جارہا ہے جس پر عمل درآمد سے ماحول پر خوش گوار اثرات مرتب ہونگے۔

تنویر اقبال تبسم نے مزیدکہا کہ پودا لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ہر شہری کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن عبدالصبور ٹھاکر اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسر راشد محمود موجود تھے۔