نارووال،24 فرووری (اے پی پی) ڈپٹی کمشنرمحمداشرف کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں موجود تمام متعلقہ محکموں کے افسران کوروزانہ کی بنیادپرڈینگی سرویلینس میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہدایت اور کہا کہ محکمہ صحت کی آؤٹ ڈوراورانڈورٹیمیں کومقررہ ہدف کوپوراکرنےکے ساتھ ساتھ ٹیموں کی مانیٹرنگ کریں۔
ڈپٹی کمشنرنارووال نے سی ای او ہیلتھ نارووال کو ہدایت کی کہ ڈینگی کے تدارک کے لئے سول سوسائٹی کےافرادکو بھی شامل کیاجائے،ڈینگی سرویلینس کوروزانہ کی بنیادپر آپ لوڈکیاجائے، اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اجلاس میں اے سی ایچ آر ایم محمدجمیل،سی ای اوہیلتھ ڈاکٹرافضال راجپوت،فوکل پرسن ڈاکٹرمحمدطارق،،ڈاکٹرزاہدرندھاواڈی ڈی زراعت تنویراحمدتتلہ،اے ڈی ایل ڈاکٹرسعیداحمد،ڈائریکٹردی ایجوکیٹرزانوارالحق چوہدری سمیت سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرافضال راجپوت اورفوکل پرسن ڈاکٹرمحمدطارق نے ڈپٹی کمشنرنارووال کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ رواں ہفتے کے دوران محکمہ صحت کی 414انڈورٹیموں کی طرف سے65 ہزار364جبکہ74آوٹ ڈور ٹیموں کی طرف سے14 ہزار29ڈینگی ایکٹویزکی گئی اس کے ساتھ ساتھ 1373ہاٹ سپاٹ کوسوفیصدچیک گیا۔
ماحولیات،پاپولیشن،ایجوکیشن،ہائرایجوکیشن،ریسکیو1122،سول ڈیفنس،آبپاشی،فوڈ،فارسٹ زکوت کمیٹی،میونسپل کمیٹیز ودیگرمحکموں کے افسران نے شرکت کی۔