نارووال ،شعبہ زراعت کو مضبوط اور مستحکم بنانےکے لیےکاشتکاروں کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے،محمدخالد

9

نارووال ،03 فروری (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنارووال  محمدخالد نے کہا ہے کہ شعبہ زراعت کو مضبوط اور مستحکم بنانےکے لیےکاشتکاروں کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گےکیونکہ شعبہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے ،شعبہ زراعت کی ترقی میں کاشتکاروں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،اس سلسلہ میں پنجاب حکومت کاشتکاروں کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے کیونکہ حکومت کاشتکاروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔ انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ایڈوائزری و ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت(توسیع)تنویراحمدتتلہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت ہیڈکوارٹر احسان الحق پنوں,سیدسروررضا،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹرمحمد سعید،ڈی ڈی ایل ڈاکٹرفرحان توکل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن محمدتنزیل،ڈی او انڈسٹریزذیشان نیاز،ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر اسراراحمدخاں شیرانی،اے ڈی زراعت  آفیسرمحمدافتخاراحمد کے علاوہ نمائندہ کھاد ڈیلراورنمائندہ کاشتکاران نے اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایڈوائرزی اورڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کی طرف سے کی جانے والی کارروائیوں اورکاشتکاروں کے مسائل کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع)نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنارووال کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ زراعت کی ٹاسک فورس ٹیمیں بھرپور طریقے سےکام کررہی ہیں اس سلسلہ میں عوامی شکایات پر مختلف مقامات سےکھادوں کے 129نمونے لیے گئےجنہیں متعلقہ لیبارٹری بجھوادیاگیا جن میں آب تک 66نمونہ جات کے رزلٹ موصول ہوئےہیں جن میں 48فٹ جبکہ18 کوان فٹ قرار دیا گیا۔ڈی ڈی زراعت نے بتایا کہ یوریاکھاد کی فروخت  کے اوورچارجنگ کے حوالے سے جاری مہم کے تحت16لاکھ 68ہزارپانچ سوروپےجرمانہ کیاگیاہےاور23مقدمات درج کیے گئےہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت نے بتایاکہ کسانوں کو درپیش مسائل کے لیے محکمہ زراعت اپنے تمام وسائل بروئے کارلارہا ہے اور شعبہ زراعت کے فروغ کے حوالے سے انہیں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کرنے کے لیے تینوں تحصیلوں میں فارمرڈےکا انعقاد بھی کیاجارہاہے۔ اجلاس کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹرمحمدسعیدودیگرنے بھی اپنے اپنے محکموں کی طرف سے کاشتکاروں کودی جانے والی سہولیات کےبارے اے ڈی سی آرنارووال کوبریفنگ دی۔