نوشہرہ ورکاں؛کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور انکی آزادی کیلئے ریلیوں کا انعقاد

5

نوشہرہ ورکاں، 05فروری ( اے پی پی): کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور انکی آزادی کے لیے  ملک بھر کی طرح نوشہرہ ورکاں میں بھی  احتجاجی ریلیوں نکالی گئیں جبکہ پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں آفس میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آل پارٹیز سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔

جماعت اسلامی نوشہرہ ورکاں کی جانب سے کشمیری بھائیوں کے حق میں ریلی کا اہتمام آفس جماعت اسلامی سے لیکر تھانہ چوک  اور چوک حیدریہ تک کیا گیا۔ریلی میں کشمیری پرچموں کی بہار دکھائی دی جبکہ  مصطفائی تحریک اور اے ٹی آئی کے زیر اہتمام  یوم یکجہتی، عظمت قرآن اور آزادی کشمیر ریلی نکالی  گئی ۔

 مصطفائی مرکز سے حیدریہ چوک تک ریلی کی قیادت اقبال قاسم،نوید نوری،ڈاکٹر بشارت علی ، شفقت ندیم ، ابوبکر مصطفائی ،علی رضا سرا ،حماد اللہ باجوہ اور سرمد رسول نے کی ۔ ریلی میں عظمت قرآن اور کشمیری بھائیوں کی جدو جہد آزادی کی حمایت کی گئی ، ریلیوں کے شرکاء نے احتجاجی کتبے اٹھا رکھے تھے۔

اس کے علاوہ حکومتی سطح پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں شاھد بشیر کی قیادت میں گورنمنٹ بوائے ہائی سکول نوشہرہ ورکاں سے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا اہتمام کیا گیا جو میونسپل آفس میں پہنچ کر ختم ھوئی ریلی میں اساتزہ بھی شریک ھوئے اور کشمیر کی آزادی کے لیے دعا کرائی گئی۔